کیل مہاسوں سے مکمل نجات کا آسان نسخہ

کیل مہاسوں سے مکمل نجات کا آسان نسخہ فائل فوٹو

بہت سے لوگ چہرے پر ہونے والے کیل مہاسوں یا دانوں سے پریشان رہتے ہیں اور ان کے علاج کے لیے مہنگی ترین کریموں اور ادویات کا استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین صحت نے چہرے کے بدنما دانوں سے نجات کیلئے ایک نہایت آسان نسخہ بتایا جو اس دانوں کے خاتمے کیلئے انتہائی مؤثر اور کار آمد ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ آج کی نئی نسل گھر کا بنا کھانا کھانا زیادہ پسند نہیں کرتی، یہ نوجوان بچے بازار کے بنے جنک فوڈز برگرز یا پیزا وغیرہ کھانا کم کردیں تو ان دانوں سے نجات مل سکتی ہے۔

اس کے علاوہ اپنی ہائیڈریشن کا لازمی خیال رکھیں، صاف ستھرا پانی زیادہ سے زیادہ پیئں اور ساتھ ہی ورزش کو بھی اپنی روٹین کا حصہ بنائیں، تیل سے بنی ہوئی اشیاء کا استعمال بھی کم سے کم کریں۔

انہوں نے بتایا کہ روزانہ ایک گلاس لسی پینے سے چہرے پر ہونے والی ایکنی کا خاتمہ ہوجاتا ہے، اس کے علاوہ مہنگی اور برانڈڈ کریموں کے استعمال کے بجائے چہرے پر ملتانی مٹی کا ماسک لگایا جائے تو اس کا بھی بہت فائدہ ہے۔

ایکنی کے خاتمے کیلئے نسخہ بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کریلے کا جوس بھی بہت اہمیت رکھتا ہے اس کیلیے کریلے کا ایک ٹکڑا بغیر بیج کے کاٹ کر ابال لیں اور اس کا ایک گلاس پانی رات کو سونے سے پہلے پی لیں۔

ایک اور نسخہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روز پیٹل، سوکھا دھنیا اور کدو کے بیج بابر مقدار میں لیں، ان تینوں کو ملا کر بلینڈ کرلیں، اس پاؤڈر کا ایک چمچ دن میں ایک مرتبہ پھانک لینا ہے اوپر سے پانی پی لیں۔

install suchtv android app on google app store