کھجور کے وہ فوائد جو اسے صحت مند غذا بناتے ہیں

کھجور فائل فوٹو کھجور

خشک میوہ جات میں شمار کیے جانے والا غذائیت سے بھر پور پھل کھجور واحد غذا ہے جس میں صحت کے لیے مطلوب تقریباً تمام وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں۔

کھجور کو کئی ہزار سال قبل مسیح سے کاشت کیا جا رہا ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھجور کی سیکڑوں اقسام پائی جاتی ہیں۔

کھجور کھانے کے بے شمار فوائد جہاں اسلامی تعلیمات میں بتائے گئے ہیں وہیں سائنس نے بھی ان فوائد کو ثابت کیا ہے۔ کھجور میں صحت کے لیے ناگزیر جز ریشہ، پروٹین، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن اور وٹامن بی 6 وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

غذائی و طبی ماہرین کے مطابق اگر روزانہ کی بنیاد پر تین کھجوریں کھا لی جائیں تو اس کے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں سے 7 قابلِ ذکر درج ذیل ہیں۔

کینسر کا خطرہ کم کرے:

ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ کھجوریں کھانے کی عادت ہاضمے کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ تین کھجوریں کھانے سے معدے میں نقصان دہ بیکٹریا کی مقدار کم ہوتی ہے اور فائدہ مند بیکٹریا کی نشوونما بڑھتی ہے جس سے آنتوں میں کینسر پھیلنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

دیر تک چست و توانا رکھے:

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ کھجور میں موجود شکر اور گلوکوز جسم کو فوری توانائی فراہم کرتے ہیں جبکہ اس میں فائبر، پوٹاشیم، میگنیشم، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی جسمانی توانائی کو بڑھاتی ہے اور اسے برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ کھجور میں شامل صحت بخش اجزاء انرجی لیول بڑھاتے ہیں، جس سے انسان دیر تک چست و توانا رہتا ہے۔

نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے:

برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ روزانہ کھجور کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان کا نظام ہاضمہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ہاضمے کا نظام بہتر طور پر کام کرے تو اس کے لیے روزانہ کھجور کا استعمال سب سے زیادہ فائدہ مند ہے جو آپ کو مطلوبہ 12 گرام فائبر فراہم کرتا ہےجس سے آنتوں کی صحت بہتر اور قبض کی روک تھام ہوتی ہے۔ کھجور میں موجود فائبر آنتوں کے نظام کی صفائی میں مدد دیتا ہے اور اسے اپنا کام مؤثر طریقے سے کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

وزن میں کمی:

تحقیق کے مطابق روزانہ تین کھجوریں کھانے سے وزن میں کمی آتی ہے، اس میں موجود فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے جبکہ بلڈ گلوکوز کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ کھجور میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرکے ہاضمہ تیز کرتا ہے جس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے۔

ڈپریشن سے لڑنے میں مددگار:

کھجور میں وٹامن بی 6 بھی موجود ہوتا ہے جو کہ جسم میں سیروٹونین اور norepinephrine بنانے میں مدد دیتا ہے جس سے دماغی صحت بہتر ہوتی ہے۔ سیروٹونین مزاج کو ریگولیٹ کرتا ہے جبکہ norepinephrine تناؤ سے لڑتا ہے۔ ایک تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ وٹامن بی 6 کی جسم میں کم مقدار اور ڈپریشن کے درمیان گہرا تعلق ہے، وٹامن بی 6 کا زیادہ استعمال صرف جسم کو ہی نہیں بلکہ ذہن کو بھی تروتازہ اور تیز بناتا ہے۔

install suchtv android app on google app store