وزن میں کمی کا قدرتی اور آسان نسخہ

وزن میں کمی کا قدرتی اور آسان نسخہ فائل فوٹو

موٹاپا کسی کو بھی پسند نہیں اور اسمارٹ نظر آنا ہر ایک کی خواہش ہے اسی لیے لوگ جسمانی وزن کو کم کرنے کیلئے ہر طرح کے جتن کرتے ہیں۔

کچھ لوگ ڈائٹنگ کو اختیار کرتے ہیں تو کچھ ورزش اور مہنگی ادویات کا سہارا لیتے ہیں ان میں سے کچھ لوگ تو کسی حد تک کامیاب ہوجاتے ہیں اور کچھ لوگوں کو مستقل مزاجی پر عمل نہ کرتے ہوئے ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ماہرین صحت بتاتے ہیں کہ وزن کو قابو میں رکھنے کا سادہ سا فارمولا متوازن غذا اور بروقت کھانا ہے اس کے علاوہ محض اپنی خوراک میں مناسب اور معیاری مشروبات کے استعمال سے بھی اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔

زیر نظر مضمون میں کچھ ایسے اقدامات اور طریقے بیان کیے جارہے ہیں جس پر عمل کرکے آپ اپنے وزن میں کمی اور موٹاپے کو کافی حد تک قابو پاسکتے ہیں۔

کولیسٹرول پر کیسے کنٹرول کریں؟

کولیسٹرول وزن بڑھانے والا ہارمون ہے، جسم میں کولیسٹرول کی بڑھی ہوئی مقدار وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے جبکہ اگر کولیسٹرول کم ہو تو چربی بھی کم ہو جاتی ہے۔

اس کے علاوہ کیلشیم بھوک میں کمی کا باعث بنتا ہے، بغیر چکنائی والے یا کم چکنائی والے دودھ کو پینے سے بھوک کم لگتی ہے، اس کے علاوہ یہ دودھ ہڈیوں کو مختلف بیماریوں اور کمزوری سے بھی بچاتا ہے۔

سبزیوں کا جوس

وزن میں کمی کے خواہشمندوں کو چاہئے کہ وہ سبزیوں کا جوس پئیں، انتہائی کم حراروں پر مشتمل یہ جوس غذائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ وزن میں کمی کا باعث بھی ہوتے ہیں لہٰذا اپنی پسند کی کوئی بھی سبزی لیں اور اس کا تازہ جوس نکال کر پئیں اور اگر موسم کی سبزی ہو تو کیا ہی بات ہے۔

دہی کے مشروبات کا استعمال

دہی سے بنے مشروبات وزن کو قابو میں رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، دہی سے لسی کے علاوہ بھی کئی مشروبات بنائے جاسکتے ہیں مثال کے طور پر سیب اسٹرابیریز اور کیلے کے ساتھ اس کی اسمودھی بنائیں۔ دہی کا باقاعدہ استعمال 61 فیصد زیادہ چربی ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے، دہی کے استعمال سے جسم میں چربی بننے کی رفتار بھی کم ہو جاتی ہے۔

سبز چائے

سبز چائے وہ مشروب ہے جسے دن میں دو سے تین بعد پینے سے جسم میں چربی 35 سے 43 فیصد تک کم ہو جاتی ہے۔ سبز چائے میں موجود کیفین سے چربی گھلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جسم سے اضافی پانی کو بھی خارج کرتی ہے۔

لیموں کا استعمال

لیموں کی ایسیڈک خصوصیات اسے وزن کم کرنے میں معاون بناتی ہیں، لیموں پانی کو آپ کئی مختلف انداز سے تیار کر سکتے ہیں جس سے اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

پوری نیند اور ورزش

کھانے پینے میں احتیاط کے ساتھ کچھ اور ہدایات بھی اہمیت کی حامل ہیں جیسے کہ نیند پوری کرنا۔ کچھ تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ چھ گھنٹے سے کم نیند موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔

غیر آرام دہ نیند جسم کے نظام کو سست کرتی ہے جبکہ نیند کی کمی انسولین اور کولیسٹرول بڑھنے کا باعث بن سکتی ہے اور اس سے جسم میں چربی کا ذخیرہ بھی ہوتا ہے۔ ذہنی دباؤ وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے اسی لئے ورزش کا مشورہ دیا جاتا ہے جس سے تناؤ کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

install suchtv android app on google app store