پنجاب سگ گزیدگی کے کیسز کا ڈیٹا کیوں نہیں دے رہا تھا؟ ڈیٹا فراہمی کے بعد انکشاف ہوا کہ صوبہ کیسز کی بہتات میں سب سے آگے نکل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاق کو کتے کاٹے کیسز کا ڈیٹا فراہم کر دیا، پنجاب حکومت طویل عرصے سے سگ گزیدگی کیسز کا ڈیٹا نہیں دے رہی تھی،
اب ڈیٹا میں انکشاف ہوا ہے کہ کتے کے کاٹے کے کیسز میں پنجاب نے سندھ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں کتے کاٹے کے 7 ہزار 549 کیسز رپورٹ ہوئے،
جن میں پنجاب بھر کے کیسز کی تعداد 4 ہزار 681 ہے، جب کہ اس دوران صوبہ سندھ میں 1 ہزار 928 کیسز رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا میں کتے کاٹے کے 665 کیسز، بلوچستان میں 245 کیسز، آزاد کشمیر میں کتے کاٹے کے 29 کیسز، اور گلگت بلتستان میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔