خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری فائل فوٹو خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کا مرض بے قابو ہونے لگا ہے، جہاں چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو اکتالیس افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اکیس ہزار سے متجاوز کر گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے سب سے زیادہ پشاور شہر متاثر ہوا ہے، جہاں ایک دن میں چوراسی نئے کیسز سے متاثرہ افراد کی تعداد آٹھ ہزار نو سو سترہ ہوگئی ہے۔

دوسری جانب مردان میں تین ہزارنو سو تئیس، ہری پور میں ایک ہزار چوراسی، خیبر میں ایک ہزار ایک سو تہتر اور نوشہرہ میں نو سو بتیس افراد اب تک ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store