سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کو ڈینگی میں مبتلا ہونے کے سبب کراچی کے نجی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ کروائی تو ڈینگی مثبت آیا،مفتی منیب الرحمان کو جنرل وارڈ میں شفٹ کیاگیاہے،اب مفتی منیب الرحمان کی طبعیت بہت بہتر ہے۔
اہلخانہ نے عوام سے مفتی منیب الرحمان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔