خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 107 نئے کیسز رپورٹ

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 107 نئے کیسز رپورٹ فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 107 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ ڈینگی کے متاثرہ کیسز دیر لوئر سے رپورٹ ہوئے، جن کی تعداد 44 ہے۔

علاوہ ازیں مردان سے 26، کوہاٹ 14، چارسدہ 9، نوشہرہ 5، ڈی آئی خان 2 ،ہری پور، باجوڑ، پشاور، کرک، لکی مروت، مالاکنڈ، جنوبی وزیرستان سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔

install suchtv android app on google app store