عید کا مزہ دوبالا کریں، سویاں بنانے کا طریقہ

عید کا مزہ دوبالا کریں، سویاں بنانے کا طریقہ فائل فوٹو عید کا مزہ دوبالا کریں، سویاں بنانے کا طریقہ

ہر سال عید  کے موقع پر شیریں، میٹھے پکوانوں میں سوّیاں کی روایت ہے۔ یہ خاص پکوان دوپہر کے کھانے بعد جب گوشت کی زیادتی اور مرچ مسالوں کی شدت کو کم کرنے کے لیے نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔

اجزاء

سویّاں ایک پیکٹ، کھویا ایک پاؤ، بالائی آدھا پاؤ، دودھ آدھا لیٹر، گھی ایک کپ،الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، چینی حسبِ ذائقہ، پانی ایک کپ، کیوڑا ایک کھانے کا چمچ، لونگ تین عدد، زعفران آدھی چٹکی، بادام، پستے (باریک کٹے ہوئے) اور کشمش حسبِ ضرورت۔

ترکیب

ایک پتیلی میں گھی گرم کرکے اس میں لونگ اورالائچی پاؤڈر ڈال کر بھون لیں، پھر سویّاں شامل کرکے بادامی رنگت ہونے تک بھون کر دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں، جب دودھ کو اُبال آجائے، تو بالائی اور کھویا ڈال کر پکنے دیں، اس کے بعد چینی ڈال کر چند منٹ مزید پکائیں، مگر سویّاں زیادہ گاڑھی نہ کریں، کیونکہ یہ ٹھنڈی ہونے کے بعد مزید گاڑھی ہوجاتی ہیں، آخر میں کیوڑا اور زعفران ملا کر چولھا بند کردیں اور باؤل میں نکال کر فریج میں رکھ دیں۔

install suchtv android app on google app store