مہوش حیات کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ

مہوش حیات نے تمام چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کردیا File Photo مہوش حیات نے تمام چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کردیا

دنیا کے تنہا ترین ہاتھی کاون کی محفوظ پناہ گاہ کمبوڈیا منتقلی پر ہر پاکستانی کی طرح ادکارہ مہوش حیات بھی خاصی اداس دکھائی دیتی ہیں جس کا اظہار اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کیا گیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ روز ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ملک جہاں ہم ابھی تک انسانی حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں، جانوروں کے حقوق تو بہت دور کی بات ہے۔
مہوش حیات کی جانب سے سوالیہ لہجے میں مزید لکھا گیا کہ ہم آخر کار غیر ملکی شخصیات کے ملوث ہونے پر ہی کارروائی کیوں کرتے ہیں؟ یہ بہت شرمناک ہے ۔

مہوش حیات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ تمام جانور آزاد پیدا ہوتے ہیں، اب حکام کوان چڑیا گھروں کو بند کردینا چاہیے ۔

واضح رہے کہ ہاتھی کاون 1985 میں پاکستان کو سری لنکن صدرکی جانب سے تحفے میں ملا تھا، 35 سال یہاں گزارنے کے بعد اب کاون کمبوڈیا میں زندگی کے باقی ایام گزارے گا، بچوں کا دل بہلانے والے کاون نے اسلام آباد کے چڑیا گھر میں بہت مشکلات برداشت کیں۔

کاون کے ساتھ زیادتی دیکھ کر امریکی پاپ گلوکارہ اور رضاکاروں نے اس کی بہتر ماحول میں منتقلی کی مہم چلائی تھی، سینیٹ نے بھی کاون کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیا جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاون کی محفوظ مقام پر منتقلی کے احکامات جاری کیے۔

 

 

۔

 

install suchtv android app on google app store