بختاور بھٹو زرداری کا کراچی چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ

بختاور بھٹو زرداری نے کراچی چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا فائل فوٹو بختاور بھٹو زرداری نے کراچی چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزاری بختاور بھٹو زرداری نے کراچی چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے ہتھنی نور جہاں کے لیے بنائے گئے کنویں کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پچھلی ٹانگوں سے معذور ہتھنی کو پانی کے گندے کنویں میں جانے کی کوشش کرتے دیکھا جا رہا ہے۔

اس ویڈیو کو بختاور بھٹو زرداری نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی چڑیا گھر کو بند کر دینا چاہیے کیونکہ اسے سنبھالنا کراچی میونسپل کارپوریشن کے بس کی بات نہیں ہے۔

 


یاد رہے کہ کراچی چڑیا گھر کی پناہ گاہ میں موجود ہتھنی جوڑوں کے درد کی وجہ سے پچھلی ٹانگوں پر وزن ڈالنے سے معذور ہو گئی تھی، ہتھنی کے علاج کے لیے بیرون ملک سے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کو کراچی بلایا گیا تھا۔

ہتھنی نور جہاں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store