چڑیا گھر میں نایاب نسل کا بلوچستانی ریچھ کیسے ہلاک ہو گیا؟ انکوئری کمیٹی تشکیل

نایاب نسل کا بلوچستانی ریچھ فائل فوٹو نایاب نسل کا بلوچستانی ریچھ

ڈیرہ غازی خان کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کا بلوچستانی ریچھ ہلاک ہوگیا ۔شوگرکے عارضے میں مبتلا ریچھ کی موت پر تحقیقات کیلئے انکوئری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

رپورٹس کے مطابق چڑیا گھرمیں ہلاک ہونے والا بلوچستانی نسل کا ریچھ کچھ عرصہ سے بیمار تھا ۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق اگرچہ ریچھ شوگر کے عارضے میں متبلا تھا لیکن وہ ریچھ اپنی اوسط طبعی عمر پچیس سال پوری کرچکا تھا۔ ریچھ بوڑھاپے کی وجہ سے زیادہ چہل قدمی بھی نہیں کرسکتا تھا بلوچستانی ریچھ کے جوڑے نے گزشتہ سال ہی جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔

دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف نے نایاب نسل کے بلوچستانی ریچھ کی موت کی تحقیقات کیلئے انکوئری کمیٹی تشکیل دیدی ہے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ انکوئری رپورٹ میں انسانی غفلت ثابت ہوئی تو ذمہ داران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

install suchtv android app on google app store