ڈراموں کے ذریعے اردو زبان کی خدمت کی ہے اور کوشش کی ہے اردو کی آبرو باقی رہے: حسینہ معین

معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین فائل فوٹو معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین

معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین نے کہا ہے کہ ہم نے کچھ اور کیا ہو یا نہ کیا ہو لیکن اپنے ڈراموں کے ذریعے اردو زبان کی خدمت کی ہے اور پوری کوشش کی ہے کہ اردو کی آبرو باقی رہ جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز سے سکرپٹ ایڈیٹر غائب ہو گئے ہیں اور ڈرامے کی سلیکشن مارکیٹنگ کے لوگ کرتے ہیں اور یہی ڈرامے کی ناکامی کی بڑی وجہ ہے۔ ڈرامہ نگار کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں فلم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی کیونکہ ہم فلم والوں کی عزت نہیں کرتے۔

حسینہ معین نے کہا کہ بیرون ممالک میں آج بھی ماضی کے مقبول ترین ڈراموں کی ڈیمانڈ ہے پردیس جانے والوں سے ان ڈراموں کی فرمائش کی جاتی ہے۔ جدید دور کے تقاضے اپنی جگہ لیکن ہماری تہذیب و تمدن مشرقی عورت کا عمدہ روپ پیش کرتی ہے۔ اس کو مدنظر رکھ کر ڈرامے و فلمیں بنانی ہونگی۔

install suchtv android app on google app store