ارطغرل غازی کے بعد ایک اور ڈرامہ پاکستان میں چلنے کو تیار، یہ کس کی زندگی پر مبنی ہے؟ جانیے تفصیلات

ترکش ڈرامہ فائل فوٹو ترکش ڈرامہ

ڈرامہ سیریل ارطغرل کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ “بارباروز” پاکستان کے ٹی وی چینلز پر چلانے کی تیاری کر لی گئی۔

ٹی آر ٹی کا تیار کردہ اس ڈرامہ سیریل کی پاکستان کے مختلف ٹی چینلز کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر ارطغرل غازی دیکھنے والوں کی تعداد 25 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ڈرامہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خواہش پر پاکستان میں نشر کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ہر پاکستانی کے دل میں گھر کر گیا ۔ یہ ڈرامہ ترکی میں اتنا مقبول ہوا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان اس ڈرامے کے سیٹ پر خود اپنی اہلیہ کے ساتھ گئے اور اداکاروں سے ملاقات کی۔

install suchtv android app on google app store