حرم شریف میں نماز جمعہ کا خطبہ اب پانچ زبانوں میں لائیو سنا جاسکے گا، کیا اُردو میں بھی؟ خوشخبری آگئی

حرم شریف میں نماز جمعہ کا خطبہ اب پانچ زبانوں میں لائیو سنا جاسکے گا فائل فوٹو حرم شریف میں نماز جمعہ کا خطبہ اب پانچ زبانوں میں لائیو سنا جاسکے گا

کوروناوائرس کی وبا کے باعث سعودی عرب میں تمام مساجد عبادات کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

صرف مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازیں ادا کی جا رہی ہیں، مگر وہاں پر بھی صرف انتظامیہ کے ملازمین اور خادمین نمازیں ادا کر سکتے ہیں۔ عام لوگوں کے لیے ان دونوں مقدس ترین مساجد میں داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

رمضان شریف کی آمد کے موقع پر حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ حرم شریف میں ہونے والی نماز جمعہ کا عربی خطبہ اب ترجمے کے ساتھ دیگر پانچ زبانوں میں بھی لائیو سُنا جا سکے گا، جن میں اُردو زبان بھی شامل ہے۔ انتظامیہ کے مطابق خطبے کا ترجمہ اُردو، انگریزی، فرانسیسی، ملایو اور فارسی زبان میں ترجمے کے ساتھ آن لائن نشر کیا جائے گا۔

جس سے دُنیا بھر کے مسلمان مستفید ہو سکیں گے۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ کے شعبہ ترجمہ کے سربراہ انجینئر وسام مقادمی نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران جمعے کے خطبے کے علاوہ دیگر دروس کا بھی پانچ بین الاقوامی زبانوں میں لائیو نشر کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد حرم شریف کے پیغام کو دُنیا بھر کے مسلمانوں تک پہنچانا ہے۔آن لائن ترجمے نشر کرنے کے لیے جدید ترین آلات اور قابل مترجمین کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قبل ازیں بدھ کو مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں رمضان المبارک کے دوران میں نماز تراویح کی بیس کے بجائے دس رکعت ادا کرنے کی منظوری دی تھی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عام عبادت گزاروں کے داخلے پر بدستور پابندی برقرار رہے گی۔ الحرمین الشریفین میں اجتماعی نماز تراویح ادا کی جائے گی مگر دونوں مساجد میں اتھارٹی کے ملازمین اور ورکر ہی نماز تراویح ادا کرسکیں گے۔یہ پانچ تسلیمات تک محدود ہوں گی،دو دو رکعت ادا کی جائیں گی، یعنی صرف دس رکعت نمازادا کی جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store