فلم فیئرایوارڈز؛ صبا قمر کی ’’ہندی میڈیم‘‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

صبا قمر کی’ہندی میڈیم‘ بہترین فلم قرار صبا قمر کی’ہندی میڈیم‘ بہترین فلم قرار

پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور بھارتی اداکار عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم‘ نے فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

فلم فیئرایوارڈز کی تقریب ممبئی میں گزشتہ رات منعقد ہوئی جس میں شاہ رخ خان، اکشے کمار، سونم کپور، عالیہ بھٹ، کرن جوہر، رنویر سنگھ، مادھوری ڈکشٹ، پریتی زنٹا، جیا بچن اور ودیا بالن سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے شرکت کی۔

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کو فلم ’تمہاری سلو‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ بہترین اداکار کا ایوارڈ عرفان خان نے اپنے نام کیا۔

 

The award for Best Film (Popular) goes to #HindiMedium. #JioFilmfareAwards

A post shared by Filmfare (@filmfare) on

 

اس کے علاوہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا جس میں ان کے مدمقابل عرفان خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، فلم کو ریلیز کے بعد نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی کافی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

زائرہ وسیم کو عامر خان کی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے لیے بہترین ناقد اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا، راج کمار راؤ نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا جب کہ لائف ٹائم اچیومنٹ کا ایوارڈ معروف موسیقار بپی لہری کو دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store