پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا۔
ادکار نے ایک طویل عرصے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے فلمی پروجیکٹ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔
فواد خان نے پوسٹر کے ساتھ صرف چھوٹا سا کیپشن دیا ہے جس میں لکھا ہے ‘ہر دھڑکن کی کہانی‘۔
پوسٹر پر فلم کا نام ’بیٹ‘ لکھا ہے اور اسے یکم مارچ کو ریلیز کیا جائے گا، پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فلم کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگی۔
پوسٹر کے مطابق فلم میں فواد خان کے ساتھ دانیال نعیم، عرفان جونیجو، شاہویر جعفری اور جنید اکرم بھی نظر آئیں گے۔