بالی ووڈ کے مشہورفلم سٹار58 برس کے ہوگئے

بالی ووڈ کے مشہورفلم سٹار58 برس کے ہوگئے فائل فوٹو بالی ووڈ کے مشہورفلم سٹار58 برس کے ہوگئے

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان 58 برس کے ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے ممبئی میں اپنی بھانجی آیت کے ساتھ سالگرہ منائی اور انہیں کیک بھی کھلایا۔رپورٹس کے مطابق سلمان خان ہر سال اپنی سالگرہ اپنی بھانجی کے ساتھ مناتے ہیں اور اس سال بھی انہوں نے ایسا ہی کیا، اس موقع پر اہلخانہ کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب میں اداکار بوبی دیول بھی موجود تھے جنہوں نے بعدازاں سلمان خان کے ساتھ تصویر بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

علاوہ ازیں سلمان خان کو سوشل میڈیا پر بھی دیگر اداکار اور ان کے مداح سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store