’پنجاب نہیں جاؤں گی‘50 کروڑ کا بزنس کرنیوالی پہلی پاکستانی فلم

’پنجاب نہیں جاؤں گی‘50 کروڑ کا بزنس کرنیوالی پہلی پاکستانی فلم فائل فوٹو ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘50 کروڑ کا بزنس کرنیوالی پہلی پاکستانی فلم

سال 2017 پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے مجموعی طور پر حوصلہ افزا رہا۔ فلموں میں نئے تجربات ہوئے جو زیادہ کامیاب تو نہیں ہوسکے لیکن مستقبل کے حوالے سے یہ سودمند ثابت ہوسکتے ہیں۔

فلم ڈسٹری بیوٹرز، سنیمامالکان اور میڈیا رپورٹس سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق رواں سال جن فلموں نے اچھا بزنس کیا اور شہرت پائی ان میں ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘،’ نامعلوم افراد ٹو‘ اور’مہر النسا وی لب یو‘ شامل ہیں۔

ہمایوں سعید کی ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے 50 کروڑ کا بزنس کیا اور سال کی سب سے کامیاب فلم قرار پائی جبکہ نبیل قریشی کی ’نامعلوم افراد ٹو ‘ اور یاسر نواز کی ’مہرالنساوی لب یو ‘بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

حیرت انگیز طور پر بڑی کاسٹ ،بڑے بجٹ اور’ بڑے‘ پروموشن والی فلموں نے باکس آفس پر کوئی خاص بزنس نہیں کیا، جیسے ڈائریکٹر حسن رانا کی ’یلغار‘ اور سال کے آخری مہینوں میں ریلیز ہونے والی فلم ’ورنہ‘ رواں سال کئی نئے فنکاروں کو لے کر کم بجٹ کی فلمیں بنانے کا تجربہ بھی ہوا جیسے ڈائریکٹر سید نور کی فلم ’چین آئے نہ ‘ میں پہلی مرتبہ پاکستان سلور اسکرین کے چاکلیٹی ہیرو وحیدمراد کے بیٹے عادل مراد اور ماضی کی نامور فنکارہ صبیحہ خانم کی نواسی سحرش خان اور ٹی وی کی دنیا کے جانے پہنچانے فنکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروزنے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا لیکن قسمت نے ان تینوں کا ہی ساتھ نہیں دیا اور یوں ’چین آئے نہ‘سال دوہزار سترہ میں ’ریلیز اور فلاپ ‘ہونے والی پہلی فلم ثابت ہوئی۔

مزید نئے چہروں کی بات کریں تو رواں سال رضوان علی جعفری، بلال عباس، رمشا خان، سلمان فیصل، فاطمہ جیلانی، قاسم خان اور ایک نئے ہدایت کار رافع راشدی نے بھی فلم ’تھوڑا سا جی لے‘ کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھا جبکہ اس کی پروڈیوسر ٹی وی کی مشہور کمپیئر مہتاب اکبر راشدی تھیں لیکن ان تمام فنکاروں اور فلمساز و ہدایت کارہ کو بھی مایوسی کے عالم میں لوٹنا پڑا۔

رواں سال کچھ جانے مانے چہروں اور ناموں نے بھی فلم انڈسٹری میں ڈبیبو کیا جیسے متعدد ٹی وی شوز کے ’ہیرو‘ ساحر لودھی نے فلم ’راستہ‘ بنائی لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور فلم ناکامی کاشکار ہوئی۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے ایک اور نامور شخصیت نے رواں سال فلم سازی کے شعبے میں قدم رکھا ۔ یہ ہیں اداکا شان جو سالوں تک بھارتی فلموں کی پاکستان آمد اور نمائش کے خلاف آواز بلند کرتے رہے لیکن آخر کار خود بھی بھارتی فلموں کی ڈور میں الجھ کر رہ گئے۔ انہوں نے بھارت کی 80 کے عشرے میں بننے والی فلم کا سیکوئل ’ارتھ ٹو‘ کے نام سے پاکستان میں تیار کیا۔



install suchtv android app on google app store