علی ظفر نے اپنی نئی البم ریلیز کر دی

نامورگلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنی چوتھی سٹوڈیو البم’’روشنی‘‘ریلیز کر دی فائل فوٹو نامورگلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنی چوتھی سٹوڈیو البم’’روشنی‘‘ریلیز کر دی

نامورگلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنی چوتھی سٹوڈیو البم’’روشنی‘‘ریلیز کر دی۔ 15 برس بعد ریلیز ہونے والی علی ظفرکی اس البم میں 12 گانے شامل ہیں۔

البم کی ریلیز کے ساتھ ہی مداح پہلی بار’ ’روشنی‘‘ کو مکمل طور پر سن رہے ہیں، اس کے ساتھ البم آرٹ ورک، مکمل ٹریک لسٹ اور علی ظفر کا آرٹسٹ نوٹ بھی سامنے آیا ہے، جو اس البم کے پیچھے موجود جذباتی اور تخلیقی دنیا کی جھلک پیش کرتا ہے۔

12 گانوں پر مشتمل یہ البم مختلف موسیقی کے اندازوں کا حسین امتزاج ہے،البم میں السٹیر الون، طلحہ انجم، ڈی جے شاہ رخ اور علی حیدر کے ساتھ اشتراک بھی شامل ہے جو مختلف دنیائے موسیقی کی آوازوں کو ایک مربوط اور منفرد ساؤنڈ میں سموئے ہوئےہے۔البم کی ٹریک لسٹ میں رُکسانا، 5 اسٹار، ماماسیٹا (السٹیر الون کے ساتھ)، سانولی سلونی (السٹیر الون کے ساتھ)، روشنی، شدت، بے قراری سی، ڈھونڈتا ہوں، تیرے بن میں، چل دل میرے (طلحہ انجم کے ساتھ)، میرا پیار (ڈی جے شاہ رخ کے ساتھ)اور ظالم نظروں سے (علی حیدر کے ساتھ)شامل ہیں۔

اپنے آرٹسٹ نوٹ میں علی ظفر نے’’روشنی‘‘ کو روشنی اور سائے، خود احتسابی اور جذباتی تضاد کا سفر قرار دیا ہے،البم کے ساتھ ہی گانے’ ’رُکسانا‘‘ کی میوزک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، لاس اینجلس میں فلمائی گئی یہ ویڈیو گانے کی دلکش دھن کے ساتھ صاف سنیماٹک مناظر پیش کرتی ہے، جہاں موسیقی اور موڈ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

البم کا آغاز اس سے قبل ’’ظالم نظروں سے‘‘ کی ریلیز کے ساتھ ہوا تھا، جس نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔

install suchtv android app on google app store