معروف یوٹیوبرسعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی کے کیس میں اہم پیشرفت

ڈکی بھائی فوائل فوٹو ڈکی بھائی

معروف یوٹیوبر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی، جس میں این سی سی آئی اے کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ تفتیشی افسر اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ شعیب ریاض نے ابھی تک کیس کا ریکارڈ واپس نہیں بھیجا۔

سماعت کے دوران عدالت نے ڈکی بھائی کے وکیل سے یوٹیوب اکاؤنٹ کے استعمال سے متعلق سوال کیا، جس پر وکیل نے بتایا کہ مین یوٹیوب اکاؤنٹ این سی سی آئی اے کی تحویل میں ہے جبکہ عدالت میں زیرِ بحث اکاؤنٹ دراصل ایڈیٹر اکاؤنٹ تھا۔

ڈکی بھائی کا حراست کے دوران تشدد، گالیاں دینے اور بھاری رقم طلب کرنے کا سنگین الزام

ڈکی بھائی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سپرداری کی درخواست الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل کی واپسی سے متعلق ہے، ساتھ ہی درخواست کی کہ ان کے مؤکل کے چار کریڈٹ کارڈز اور متعلقہ رقم بھی ان کے سپرد کی جائے۔

این سی سی آئی اے نے ایک بار پھر رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی، جس پر عدالت نے ادارے کو 15 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

install suchtv android app on google app store