معروف ادکارہ نے انٹرنیٹ صارفین سے معافی مانگ لی، حقیقت کیا ہے؟

معروف ادکارہ نے انٹرنیٹ پر سخت الفاط کہنے پر معافی مانگ لی۔ فائل فوٹو معروف ادکارہ نے انٹرنیٹ پر سخت الفاط کہنے پر معافی مانگ لی۔

اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے ماضی میں انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر دیے گئے بعض سخت اور نامناسب بیانات پر معافی مانگتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں صحیفہ نے اعتراف کیا کہ ان کے الفاظ نہ صرف دوسروں کے لیے تکلیف دہ ثابت ہوئے بلکہ اس کے ان کی اپنی شخصیت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں ادا کیے گئے جملوں پر گہرا افسوس ہے اور وہ اس وقت سمجھ داری کا مظاہرہ نہ کرنے پر شرمندہ ہیں۔

صحیفہ نے مزید لکھا کہ انہوں نے الفاظ کے اثرات کو نظر انداز کیا اور انجانے میں دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی، جس پر وہ دلی معذرت خواہ ہیں۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں، اہل خانہ اور دوستوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے الفاظ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو وہ معافی چاہتی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گفتگو کرتے وقت الفاظ کے انتخاب میں احتیاط ضروری ہے۔

یاد رہے کہ صحیفہ جبار گزشتہ کچھ عرصے سے ڈپریشن جیسے ذہنی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں اور اس حوالے سے وہ کئی مواقع پر کھل کر بات بھی کر چکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store