اقرار الحسن نے اپنی خوشحال زندگی کا راز کھول دیا

اقرارالحسن کا بیویون کے ہمراہ گزربسر خوشی سے کیسے ہو رہا ہے۔ فائل فوٹو اقرارالحسن کا بیویون کے ہمراہ گزربسر خوشی سے کیسے ہو رہا ہے۔

اقرار الحسن پاکستان کے معروف صحافیوں اور ٹی وی میزبانوں میں شمار ہوتے ہیں، جنہیں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے والے مقبول تحقیقاتی پروگرام "سرِعام" سے شہرت حاصل ہوئی۔ اس پروگرام نے انہیں ہر گھر کا پہچانا ہوا نام بنا دیا ہے۔

رمضان المبارک کے دوران روحانی نشریات "شانِ رمضان" کی میزبانی نے بھی ان کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ کیا۔

اقرار الحسن کی شہرت صرف پیشہ ورانہ کامیابیوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ ان کی ذاتی زندگی بھی اکثر میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر توجہ کا مرکز بنی رہی ہے۔

ان کی تین شادیوں کے باعث سوشل میڈیا پر انہیں مختلف تبصروں کا سامنا رہا، تاہم وہ اپنے وقار اور میڈیا میں مضبوط مقام کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

انہیں پہلاج الحسن جیسے ذہین بیٹے کا والد ہونے پر بھی فخر ہے جنہوں نےکم عمری میں ہی لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے اور اب وہ کھیلوں میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔

حال ہی میں اقرار الحسن نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی پہلی محبت اور پہلی اہلیہ قُرۃ العین اقرار کی سب سے خوبصورت خوبی کے بارے میں بات کی۔

میزبان کے استفسار کرنے پر اقرار الحسن نے کہا، قُرۃ العین اقرارمیں کوئی خامی نہیں ہے اور میں اس سے بہت محبت کرتا ہوں۔

کل میں عروسہ سے بات کر رہا تھا کہ عینی کتنی مکمل شخصیت ہے جس میں کوئی خامی نہیں۔ یہ بات دراصل عروسہ نے ہی کہی اور میرے لیے یہ عام سی بات ہے کہ میری بیویاں ایک دوسرے کی تعریف کرتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ عینی نے ہمیشہ ایک بچے کی طرح میرا خیال رکھا ہے، میری ہر خواہش کو قبول کیا ہے۔

ان کی محبت واقعی بے لوث ہے۔ ان کی ایک اور خوبصورت بات یہ ہے کہ وہ دوسروں کا بہت خیال رکھتی ہیں۔

انہوں نے اپنی پہلی اور تیسری بیوی میں زیادہ انڈڑ اسٹینڈنگ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ، “عروسہ اور قُرۃ العین ایک ساتھ رہتی ہیں، تو قدرتی طور پر ان کی آپس میں زیادہ قربت ہے۔

دوسری بیوی فرح کا ذکر کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ، فرح کا مزاج کچھ مختلف ہے۔ وہ تنہائی پسند ہے۔ میں ان کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھاتا ہوں۔

اچھا وقت گزارتا ہوں اورانہیں اپنے خاندان کے پاس بھی جانا ہوتا ہےجو لاہورمیں ہی رہتا ہے تو وہ وہاں بھی چلی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں پر چیز خودبخود اپنی جگہ پر فکس ہے۔ ہمارے درمیان سب کچھ طے شدہ اور خوشگوار ہے اور میں اس زندگی پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔

install suchtv android app on google app store