پاکستانی گلوکار نے کانسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی

معروف پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے کے واقعے پر ایک لائیو مارننگ شو کے دوران اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی فائل فوٹو معروف پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے کے واقعے پر ایک لائیو مارننگ شو کے دوران اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی

معروف پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے کے واقعے پر ایک لائیو مارننگ شو کے دوران اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی۔ گزشتہ ہفتے نیپال میں ہونے والی پرفارمنس کے دوران طلحہ انجم نے بھارتی پرچم کندھوں پر اوڑھا تھا، جس پر پاکستانی مداحوں نے سخت ردِعمل ظاہر کیا تھا۔

طلحہ انجم نے اپنی وضاحت ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں پیش کی، جہاں میزبانوں نے ان سے وائرل ویڈیو کے بارے میں سوالات کیے۔

اپنے مؤقف میں انجم کا کہنا تھا کہ اسٹیج پر ماحول بالکل مختلف تھا اور یہ لمحہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنا مشہور ڈِس ٹریک "کون طلحہ" پرفارم کر رہے تھے، جو بھارتی ریپر نیزی کے خلاف بنایا گیا ہے۔

ان کے مطابق ایک بھارتی مداح نے احترام کے ساتھ انہیں پرچم تھمایا اور انہوں نے جذباتی کیفیت میں اسے تھام لیا۔

انہوں نے بتایا کہ "میں کون طلحہ پرفارم کر رہا تھا جب ایک بھارتی نوجوان نے مجھے بھارتی پرچم دیا۔

اُس وقت مجھے ایسا لگا کہ لوگ میری پرفارمنس کے باوجود میرا ساتھ دے رہے ہیں، چاہے میں کسی بھارتی آرٹسٹ پر ڈِس ٹریک ہی کیوں نہ کر رہا ہوں۔"

میزبان کے یہ کہنے پر کہ وہ پرچم ایک طرف بھی رکھ سکتے تھے، طلحہ انجم نے کہا کہ اسٹیج کی فضا میں انہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ وہ پرچم کتنی دیر تک ہاتھ میں لیے کھڑے رہے۔

"مجھے اندازہ ہی نہیں ہوا کہ میں کتنے سیکنڈ تک وہ پرچم پکڑے رہا۔"

آخر میں طلحہ انجم نے کہا کہ اگر ان کے کسی عمل سے کسی کا دل دُکھا ہے تو وہ تہہ دل سے معافی چاہتے ہیں۔ "میں پاکستان کی وجہ سے ہوں۔ جہاں بھی جاتا ہوں، لوگ مجھے بہترین پاکستانی ریپر کہتے ہیں—اگر آپ نہیں ہیں تو میں بھی نہیں ہوں۔"

یہ معافی اُس وقت سامنے آئی ہے جب کئی دنوں سے اس معاملے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جاری تھی۔

خاص طور پر اس لیے بھی کہ پرفارمنس کے فوراً بعد طلحہ انجم نے ابتدا میں اپنے عمل کا دفاع کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں لکھا تھا کہ، ’میرے دل میں نفرت کی کوئی جگہ نہیں۔ میرا فن سرحدوں کا پابند نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر میں بھارتی پرچم لہرا کر تنازعہ پیدا کر رہا ہوں، تو ٹھیک ہے ، میں دوبارہ بھی یہی کروں گا۔

مجھے میڈیا، جنگ کو ہوا دینے والی حکومتوں یا پروپیگنڈے کی کوئی پرواہ نہیں۔ اردو ریپ ہمیشہ بے سرحد رہے گا۔‘

 

install suchtv android app on google app store