والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر کا ردعمل سامنے آگیا

علی ظفر اور ان کی والدہ کنول امین فائل فوٹو علی ظفر اور ان کی والدہ کنول امین

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین کو تمغۂ امتیاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

علی ظفر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی والدہ کنول امین کو تمغۂ امتیاز ملنے کے بعد ان کی تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک ایسی خاتون کے بیٹے کے طور پر میرا دل فخر سے سرشار ہے جس نے تعلیم کے میدان میں اپنی خدمات انجام دینے کے لیے اپنا سب کچھ وقف کر دیا اور بے شمار قربانیاں دیں۔

گلوکار نے مزید لکھا ہے کہ آج یومِ پاکستان پر والدہ کو ستارۂ امتیاز ملا۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنی والدہ سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسدادِ دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا ہے۔

install suchtv android app on google app store