علی ظفر نے نئے پی ایس ایل ترانے کی دھن شیئر کر دی، مداح پُرجوش

علی ظفر نے نئے پی ایس ایل ترانے کی دھن شیئر کر دی، مداح پُرجوش فائل فوٹو علی ظفر نے نئے پی ایس ایل ترانے کی دھن شیئر کر دی، مداح پُرجوش

معروف گلوکار علی ظفر کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں تقریباً 5 سال بعد واپسی ہوگئی ہے، انہوں نے لیگ کے لیے ترانے دھن کی شئیر کرکے مداحوں کو پرجوش کردیا

علی طفر نے آخری بار 2018 میں پی ایس ایل کا ترانہ گنگنایا تھا، انہوں نے پی ایس ایل کے کُل 3 ترانے گنگنائے ہیں اور تینوں ہی یکساں مقبول ہوئے ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 9 کا اسٹیج سجنے کو کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں، اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل اس کا ترانہ سننے کے لیے کرکٹ شائقین بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

اب باالآخر علی ظفر نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر پی ایس ایل میں واپسی کی تصدیق کردی ہے، اس سے قبل صرف سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ گلوکار آئمہ بیگ کے ساتھ پی ایس ایل 9 کا ترانہ گنگنائیں گے۔

تاہم ایکس پر پی ایس ایل فرنچائز لیگ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سُپر اسٹار گلوکار اپنے پچھلے پی ایس ایل ترانے میں سے ایک ’اب کھیل جمے گا‘ کی دھن بجا رہے ہیں۔

کیپشن میں لکھا تھا کہ ’سیٹی تو بجے گی‘ علی ظفر پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں اپنا جادو جگانے کے لیے تیار ہیں۔

اس ٹوئٹ پر نامور گلوکار علی ظفر نے ری ٹوئٹ کرتےہوئے لکھا کہ ’بالکل بجے گی اور اسٹیج بھی پھر سے سجے گا‘۔

ایس ایل کے پہلے تین سیزن کا ترانہ گنگنانے والی علی ظفر کے کیریئر کو 2018 میں دھچکا لگا جب ساتھی گلوکارہ میشا شفیع نے ان پر ہراسانی کرنے کا الزام لگایا تھا، یہ تنازعہ ان کے کیریئر میں وقفے کا باعث بنا اور پھر 5 سال تک انہیں دوبارہ پی ایس ایل ترانہ گانے کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔

علی ظفر نے 2016 میں پی ایس ایل کے افتتاحی سیزن کے لیے پی ایس ایل کا پہلا ترانہ ’اب کھیل کے دکھا‘ کمپوز اور پرفارم کیا۔

2017 میں پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کے لیے علی ظفر نے ایک بار پھر ’اب کھیل جمے گا‘ کے عنوان سے جوش بھرا ترانہ پیش کیا تھا۔

علی ظفر نے 2018 کے سیزن کے لیے ’دل سے جان لگا دے‘ کمپوز کرکے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store