علی ظفر اور آئمہ بیگ کی پی ایس ایل سیزن 9 میں ایک ساتھ واپسی

علی ظفراورآئمہ بیگ کی پی ایس ایل سیزن 9 میں ایک ساتھ واپسی فائل فوٹو علی ظفراورآئمہ بیگ کی پی ایس ایل سیزن 9 میں ایک ساتھ واپسی

کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں علی ظفر گلوکارہ آئمہ بیگ کے ہمراہ واپس آرہے ہیں، دونوں گلوکار ایک ساتھ ترانہ گلوکار گنگنائیں گے۔

پی ایس ایل کا اسٹیج سجنے کو کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں، اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل اس کا ترانہ سننے کے لیے کرکٹ شائقین بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

طویل انتطار کے بعد اب یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ علی ظفر اور آئمہ بیگ پی ایس ایل 9 کا ترانہ گنگنائیں گے۔

علی طفر نے آخری بار 2018 میں پی ایس ایل کا ترانہ گنگنایا تھا، انہوں نے پی ایس ایل کے کُل 3 ترانے گنگنائے ہیں اور تینوں ہی یکساں مقبول ہوئے ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 9 کا ترانہ گنگنانے سے متعلق دونوں گلوکاروں نے باضابطہ کوئی بیان جاری نہیں کیا البتہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر مقامی سوشل میڈیا ویب سائٹ کی خبر ری پوسٹ کرتے ہوئے تصدیق کردی ہے کہ وہ اور علی ظفر رواں سال ہونے والے پی ایس ایل کا ترانہ گنگنائیں گے۔

علی ظفر کا شکوہ

قبل ازیں علی ظفر نے انڈیپنڈنٹ اردو کو بتایا تھا کہ ان سے پی ایس ایل کے ترانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آفیشل طور پر رابطہ کیا گیا اور 2 ماہ کی محنت کے بعد ان سے معذرت کر لی گئی۔

پی سی بی کی جانب سے معذرت کی وجوہات پر انہوں نے تفصیلات شئیر نہیں کیں تاہم علی ظفر کے مینیجر کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر پی سی بی کو کسی ایک پی ایس ایل فرنچائزز کی جانب سے تحفظات کا سامنا تھا جس وجہ سے علی ظفر کو پی ایس ایل کے ترانے کے پروجیکٹ سے باہر کر دیا گیا۔

مبینہ پی ایس ایل فرنچائزز کا مؤقف تھا کہ علی ظفر ماضی میں اپنی ساتھی گلوکارہ میشا شفیع کے ساتھ قانونی چارہ جوئی کی وجہ سے متنازع خبروں میں رہ چکے ہیں، تو ان کا گانا عوام اور پی ایس ایل کے امیج کو خراب کر سکتا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں کہ علی ظفر علی ظفر ملک کے سب سے بڑے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ترانے بنانے میں نمایاں رہے ہیں۔

علی ظفر نے 2016 میں پی ایس ایل کے افتتاحی سیزن کے لیے پی ایس ایل کا پہلا ترانہ ’اب کھیل کے دکھا‘ کمپوز اور پرفارم کیا۔

2017 میں پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کے لیے علی ظفر نے ایک بار پھر ’اب کھیل جمے گا‘ کے عنوان سے جوش بھرا ترانہ پیش کیا تھا۔

علی ظفر نے 2018 کے سیزن کے لیے ’دل سے جان لگا دے‘ کمپوز کرکے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔

دوسری جانب آئمہ بیگ نے 2022 کے سیزن ’سب ستارے تمہارے‘ میں گلوکار عاطف اسلم کے ہمراہ اور 2019 میں نصیبو لال اور ینگ اسٹینرز کے ہمراہ پی ایس ایل ترانے کا حصہ تھیں۔

پی ایس ایل شیڈول

یاد رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

34 میچوں پر مشتمل اس ٹی20 ٹورنامنٹ میں کراچی سب سے زیادہ 11میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store