علی ظفر کا آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا ترانہ بنانے کا اعلان

علی ظفر فائل فوٹو علی ظفر

آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ 2023 کا ترانہ عوامی سطح پر مقبولیت کے بجائے تنقید کا نشانہ بن گیا جس کے بعد معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے میگا ایونٹ کے لیے ترانہ بنانے کی حامی بھر لی۔

کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ون ڈے ورلڈ کپ آئندہ ماہ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔ آئی سی سی نے گزشتہ ہفتے ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے شیئر کیا ترانے کو ’’دل جشن جشن بولے‘‘ کا نام دیا گیا لیکن یہ شائقین کرکٹ کو قطعی پسند نہیں آیا اور کرکٹ سے وابستہ افراد سمیت شائقین نے اس پر تنقید کی برسات کر دی اور سوشل میڈیا پر میمز بننا شروع ہوگئیں۔

ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے سے مایوس پاکستانی شائقین کرکٹ اور مداحوں نے اپنے ہر دلعزیز گلوکار علی ظفر (جنہوں نے پی ایس ایل کا مقبول ترین ترانہ گایا تھا) سے ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کی فرمائش کی تھی۔

اب شائقین کرکٹ اور مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ علی ظفر نے ان کی فرمائش پوری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2023 کا ترانہ بنانے کی حامی بھر لی ہے۔

معروف گلوکار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے مداحوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ پاکستانیوں کے پاس انجوائے کرنے کے بہت کم مواقع ہوتے ہیں اور عوام چاہتی ہے کہ کرکٹ، ورلڈکپ کے ترانے ایسے ہوں جو دھوم مچائے۔

علی ظفر نے مزید لکھا کہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہائے اللہ میاں بچا لیں اور ساتھ ہی کہا کہ اس سال آپ لوگوں کی فرمائش پر میرے پاس ایک آئیڈیا ہے کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ مل کر بہترین ترانہ کیسے بنا سکتا ہوں۔

انہوں نے نوجوان میوزک کمپورز، رائٹرز اور پروڈیوسرز کو دعوت دی کہ وہ انکی نیا ترانہ بنانے میں مدد کریں۔

install suchtv android app on google app store