پاکستانی ریپر اور گلوکارہ ایوا بی نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ رکشے میں سوار ہیں۔
اگر لوگ آپ کے کام کی تعریف کریں یا اسے سراہنے لگ جائیں تو یقیناً آپ کو خوشی ہوگی اور ایسا ہی کچھ ریپر و گلوکارہ ایوا بی کے ساتھ بھی ہوا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی۔
ویڈیو میں گلوکارہ کو رکشے میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے اور رکشہ ڈرائیور نے ایوا بی کا مشہور گانا 'کنا یاری' لگایا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
رکشے میں سواری کے دوران ایوا بی اپنے گانے سے لطف اندوز ہورہی ہیں لیکن رکشہ ڈرائیور اس بات سے لاعلم ہے کہ اس گانے کی گلوکارہ اس کی مسافر ہیں جس پر ایوا بی نے ویڈیو کیپشن میں لکھا کہ 'اب رکشے والے کو کیسے بتاؤ یہ ہمارا گانا ہے'۔
سوشل میڈیا پر ایوا بی کی اس دلچسپ ویڈیو کو ان کے مداح پسند کررہے ہیں اور ان کے کام کی تعریف بھی کررہے ہیں۔