پاکستانی اداکارہ منال خان کے ہاں بدھ کے روز بیٹے کی پیدائش ہوئی جس پر ان کے شوہر احسن محسن اکرام نے بیٹے کے لیے پیار بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
منال اور احسن محسن نے اپنے بیٹے کا نام 'محمد حسن اکرام' رکھا ہے۔ احسن محسن نے بیٹے محمد حسن اکرام کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بیٹے کا چہرہ چھپا رکھا ہے۔
احسن محسن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ نے اپنے فضل سے آپ کو میری زندگی میں بھیجا اور میں کافی وقت سے آپ کا اپنی زندگی میں انتظار کررہا تھا، آپ میری زندگی میں اسٹار بنوں گے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ محمد حسن اکرام میری زندگی اب آپ کی ہے اور میں زندگی میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گا، آپ کو سپورٹ کروں گا اور میں باپ کم بیسٹ فرینڈ زیادہ بنوں گا کیونکہ آپ کا باپ دنیا کی ہر چیز سے زیادہ آپ سے محبت کرتا ہے، مجھے آپ سے بہت محبت ہے اور آپ نے میری زندگی کو مکمل کیا۔
احسن محسن نے اہلیہ منال خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کی طرف سے مجھے اب تک کا سب سے خوبصورت تحفہ ہے جس کیلئے میں زندگی بھر آپ کا مقروض رہوں گا۔
آخر میں انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کی جانب سے مبارک باد دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔