کراچی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

6 بچوں میں سے 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ فائل فوٹو 6 بچوں میں سے 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

کراچی میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے کالاپل کی رہائشی حنا ناظم کو اللہ تعالیٰ نے ایک ساتھ 6 جڑواں بچوں سے نوازا ہے۔

خاتون حنا نطام جڑواں بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں ، انہوں نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں جڑواں بچوں کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے اور جناح اسپتال خصوصا ڈاکٹر عائشہ وارث کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عائشہ نے بہت اچھے سے ان کا کیس ہینڈل کیا ہے اور وہ بہت خوش ہیں، اللہ ان کو بہت ترقی دے۔

install suchtv android app on google app store