تاریخ پیدائش کے مطابق لاٹری خریدنے والا شخص کروڑوں کا انعام جیت گیا

تاریخ پیدائش کے مطابق لاٹری خریدنے والا امریکی شہری کروڑوں کا انعام جیت گیا۔ فائل فوٹو تاریخ پیدائش کے مطابق لاٹری خریدنے والا امریکی شہری کروڑوں کا انعام جیت گیا۔

تاریخ پیدائش کے مطابق لاٹری خریدنے والا امریکی شہری کروڑوں کا انعام جیت گیا۔

امریکا میں ایک شخص پر قسمت اس قدر مہربان ہوئی کہ تاریخ پیدائش کے مطابق خریدے گئے لاٹری ٹکٹس میں کروڑوں کا انعام جیت گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے 65 سالہ ریٹائرڈ رئیل اسٹیٹ انویسٹر علی غائمی نے اپنی تاریخ پیدائش کے مطابق ایک ڈالر قیمت کی 200 لاٹری ٹکٹیں خرید کر اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔

ان کی لاٹری کا نمبر چار ہندسوں کا مجموعہ 0265 تھا، جو علی کی پیدائش کا مہینہ اور سال 02-65 ہے۔

تاہم پک 4 کیٹیگری میں امریکی شہری کی قسمت ایسے کھلی کے اس نے مجموعی طور پر ایک ملین ڈالر( 22 کروڑ سے زائد پاکستانی رقم) کا انعام اپنے نام کرلیا۔

انعام جیتنے کے بعد 65 سالہ شخص کا کہنا تھا کہ وہ اب مزید لاٹری ٹکٹ نہیں خریدے گا جبکہ جیتی ہوئی رقم دل کھول کر خرچ کرے گا۔

install suchtv android app on google app store