پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنی طبیعت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کر دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اب میری حالت پہلے سے بہتر ہے، ایسے مواقع پر معلوم ہوتا ہے کہ ہم اپنے دوستوں اور پُرستاروں کے لیے کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے اپنے پُرستاروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعاؤں اور پیار کا بےحد شکریہ، اب میں گھر منتقل ہو گئی ہوں اور پہلے سے بہتر ہوں، الحمدللّٰہ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے شوہر گلوکار فلک شبیر کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ڈاکٹر کی کسے ضرورت ہے جب آپ کے پاس ایسا خیال رکھنے والا شوہر ہو۔
واضح رہے کہ اداکارہ کو کیا ہوا تھا، اس حوالے سے انہوں نے ذکر نہیں کیا۔ اس سے قبل گلوکار فلک شبیر نے سوشل میڈیا صارفین سے اہلیہ سارہ خان کے لیے دعا کی درخواست کی تھی اور ساتھ ہی ان کی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔
مذکورہ تصویر میں اداکارہ ایم آر آئی کے لیے اسپتال کے بستر پر یونیفارم میں لیٹی ہوئی نظر آئیں۔