لائیو کانسرٹ کے دوران معروف گلوکارہ کے منہ میں مکھی چلی گئی، ویڈیو وائرل

لائیو کانسرٹ کے دوران معروف گلوکارہ کے منہ میں مکھی چلی گئی فائل فوٹو لائیو کانسرٹ کے دوران معروف گلوکارہ کے منہ میں مکھی چلی گئی

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے منہ میں لائیو کانسرٹ کے دوران مکھی چلی گئی۔

امریکا کے شہر شکاگو میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ٹیلر سوئفٹ اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے اچانک سے رُک کر کھانسنے لگتی ہیں۔

کھانسی رُکنے پر گلوکارہ ہنس کر کہتی ہیں کہ میں نے ایک مکھی نِگل لی ہے لیکن وہ بہت لذیذ تھی جس پر کنسرٹ میں موجود تمام مداح ہنسنے لگتے ہیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store