وائرل ویڈیو کیس: دانیہ شاہ کی ضمانت منظور

وائرل ویڈیو کیس میں  دانیہ شاہ کی ضمانت منظور فائل فوٹو وائرل ویڈیو کیس میں دانیہ شاہ کی ضمانت منظور

عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عمر سیال پر مشتمل سنگل بینچ نے معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق مقدمے میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

وکیل صفائی لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ جن نمبروں سے ویڈوز وائرل ہونے کا ذکر کیا جاتا ہے وہ دانیا کے نہیں۔ مقصود کیمرہ مین کا نام چالان میں نہیں۔ یہ وہ باتیں ہیں جن کی بنیاد پر دانیہ شاہ کو جیل بھیجا گیا۔ یہ کیس کمزور ہے دانیہ کو ضمانت دی جائے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیٹی دعائے زہرہ کی شکایت پر گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کو عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

8 فروری کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عمر سیال نے دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نےگرفتار کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store