بھارت میں الیکشن سے قبل عوام میں مرغیاں اور شراب تقسیم

سیاستدان تلنگانہ ریاست کا چیف منسٹر راجانالا شری ہری ہے جس کا تعلق ’تلنگانہ راشٹرا سمیتی‘ جماعت سے ہے۔ فائل فوٹو سیاستدان تلنگانہ ریاست کا چیف منسٹر راجانالا شری ہری ہے جس کا تعلق ’تلنگانہ راشٹرا سمیتی‘ جماعت سے ہے۔

بھارتی سیاستدان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے جس میں اِسے الیکشن سے قبل عوام میں مرغیاں اور شراب کی بوتلیں تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق الیکشن سے قبل عوام میں زندہ مرغی اور شراب بانٹنے والا یہ سیاستدان تلنگانہ ریاست کا چیف منسٹر راجانالا شری ہری ہے جس کا تعلق ’تلنگانہ راشٹرا سمیتی‘ جماعت سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا یہ سینئر سیاستدان ریاست میں ضمنی انتخابات سے قبل ووٹ پکے کرنے کے لیے ایک حلقے میں مرغی اور شراب بانٹ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجانالا شری ہری اب صوبے سے نکل کر قومی سیاست میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ جَلد ہی اپنی قومی پارٹی کا اعلان بھی کرنے والے ہیں۔

تلنگانہ راشٹرا سمیتی سے تعلق رکھنے والے اس سیاستدان کی یہ انوکھی ویڈیو ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store