بھارتی گلوکارہ لتامنگیشکر92 سال کی عمرمیں چل بسیں

 لتامنگیشکر فائل فوٹو لتامنگیشکر

لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر بانوے برس کی عمر میں چل بسیں، کورونا ان کی موت کی وجہ بنا۔

بھارتی گلوکارہ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے نو جنوری کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھیں۔ ڈاکٹروں نے ان کی صحت یابی کیلئے سرتوڑ کوششیں کیں تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔

لتا منگیشکر نے مختلف زبانوں میں پچاس ہزار سے زائد گیت گائے، انہیں سروں کی ملکہ بھی کہا جاتا تھا۔

لتا جی نے ایک وقت میں دنیا میں سب سے زیادہ گانے گانے کا اعزاز اپنے پاس رکھا۔ لتا جی کو بھارت کا اعلی ترین اعزاز بھارت رتنا بھی ملا۔  وہ بھارت کی 15 شخصیات میں شامل ہیں جنھیں بھارت رتنا ملا۔ لتا نے 70 کی دہائی میں ہی فلم فیئر ایوارڈز نوجوانوں کیلئے چھوڑ دیا تھا۔

 
 
install suchtv android app on google app store