گلوکارہ رابی پیرزادہ نے خاموشی سے شادی کرلی

 معروف سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے خاموشی سے شادی کرلی؟ تصاویر وائرل فائل فوٹو معروف سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے خاموشی سے شادی کرلی؟ تصاویر وائرل

پاکستان میوزک انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ کی دلہن بنے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر ہوگئیں۔

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ دلہن بنی ہوئی ہیں۔

ایکس پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں رابی پیرزادہ سلور رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جس کے ساتھ اُنہوں نے دلکش زیور بھی پہنا ہوا ہے۔

تصویر میں رابی پیرزادہ اپنا دوپٹہ تھامے پوز دیتے ہوئے مُسکرا رہی ہیں جبکہ تصویر کسی شادی ہال میں لی گئی ہے۔ 

سابقہ گلوکارہ کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا رش لگ گیا کسی نے رابی پیرزادہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے شادی کرلی ہے؟ تو کسی نے اُنہیں شادی کی مبارکباد پیش کی اور کچھ صارفین نے اُن کے اچھے نصیب کے لیے دُعا بھی کی۔

 اس سے قبل دسمبر 2023 میں رابی پیرزادہ نے ایک شخص کا ہاتھ تھامے ہوئے تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی، تصویر میں رابی پیرزادہ اور اُس شخص کا چہرہ نظر نہیں آرہا تھا لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے تھے۔

خیال رہے کہ رابی پیرازادہ ماضی میں گلوکارہ، اداکارہ، ماڈل اور بطورِ آرٹسٹ شوبز انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں تاہم مذہب کے خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب وہ فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store