پشتو زبان و ادب کی خاتون اول زیتون بانو المعروف موربی بی انتقال کر گئی

پشتو زبان و ادب کی خاتون اول زیتون بانو المعروف موربی بی انتقال کر گئی فائل فوٹو پشتو زبان و ادب کی خاتون اول زیتون بانو المعروف موربی بی انتقال کر گئی

پشتو زبان و ادب کی خاتون اول زیتون بانو المعروف موربی بی طویل علالت کے باعث انتقال کر گئی


۔تفصیلات کے مطابق پشتو زبان و ادب کی خاتون اول زیتون طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملی ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ پندرہ ستمبر کی صبح ۱۰ بجے سٹوڈنٹ اکیڈمی سکول ، عاشق اباد ، یوسف کارخانوسٹاپ، بالمقابل خیبر گرایمر سکول ورسک روڈ پشاور میں ادا کی جائیگی۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے نامور ادیبہ زیتون بانوکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ
مرحومہ زيتون بانو اردو اور پشتو ادب کے میدان کا ایک درخشاں ستارہ تھی۔ ان کے افسانے اور کہانیاں پشتو ثقافت اور پشتون معاشرے کی بھر پور عکاس ہیں اور انہوں نے اپنی تحریروں کے ذریعے عورتوں میں بیداری پیدا کرنے اور ان کے حقوق کیلئے شعوری کوشش کی۔ ان کی وفات پشتو اور اردو ادب کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جسکا ازالہ بہ مشکل ہوسکے گا۔ پشتو ادب باالخصوص افسانے کے میدان میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرے۔

install suchtv android app on google app store