معروف بھارتی گلوکار کا نصرت فتح علی خان سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے لیجنڈری پاکستانی قوال نصرت فتح علی خان سے ملاقات کو اپنی زندگی کے سب سے غیر معمولی اور روحانی تجربہ قرار دے دیا فائل فوٹو عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے لیجنڈری پاکستانی قوال نصرت فتح علی خان سے ملاقات کو اپنی زندگی کے سب سے غیر معمولی اور روحانی تجربہ قرار دے دیا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے لیجنڈری پاکستانی قوال نصرت فتح علی خان سے ملاقات کو اپنی زندگی کے سب سے غیر معمولی اور روحانی تجربات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لمحہ کسی غیبی مدد جیسا محسوس ہوا۔

برطانوی نجی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار نے نصرت فتح علی خان کی فنی عظمت اور بلند شخصیت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نصرت صاحب سے ملنا میری منزل تھی۔

اے آر رحمان نے کہا کہ مجھے یہ نایاب موقع ملا کہ میں ان کے ساتھ ایک گانا ریکارڈ کر سکا، لیکن افسوس کہ وہ صرف ایک ماہ بعد اس دنیا سے چلے گئے، یہ موقع ایسے وقت پر ملا جو کسی معجزے سے کم محسوس نہیں ہوتا۔

میزبان کے سوال پر کہ اگر اس وقت ملاقات نہ ہوتی تو شاید یہ موقع دوبارہ نہ ملتا، اے آر رحمان نے کہا کہ ہو سکتا ہے ایسا ہی ہوتا۔

جب نصرت صاحب ممبئی آئے، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ میں بلا جھجک ان کے کمرے میں چلا گیا اور وہ واقعی میرے لیے علم و فن کے دروازے کھول گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت رات کے تقریباً ایک بج رہے تھے، جب نصرت فتح علی خان آئے، بیٹھے اور محفل خود بخود سج گئی۔

ہارمونیم اور طبلہ منگوایا گیا اور نصرت صاحب نے انہیں قوالی کے باریک رموز سکھانا شروع کیے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اس نشست کی کوئی قوالی یاد ہے تو اے آر رحمان نے بتایا کہ وہ مشہور قوالی ‘تو کجا من کجا’ تھی، اور پروگرام کے دوران انہوں نے یہ قوالی گا کر بھی سنائی، جس نے ناظرین کو مسحور کر دیا۔

اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ نصرت فتح علی خان صرف ایک عظیم فنکار ہی نہیں بلکہ خود ایک زندہ ادارہ تھے، اور ان کی موجودگی میں سیکھنا کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔

install suchtv android app on google app store