وفاقی کابینہ کا پٹرول اور ڈیزل سے متعلق بڑا تاریخی فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے پٹرول و ڈیزل کی یورو 2 سے یورو 5 پر منتقلی کی منظوری دے دی۔ فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان نے پٹرول و ڈیزل کی یورو 2 سے یورو 5 پر منتقلی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے پٹرول و ڈیزل کی یورو 2 سے یورو 5 پر منتقلی کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل سے متعلق تاریخی فیصلہ کر لیا،جس کے بعد پاکستان میں پٹرول و ڈیزل کوالٹی یورو 2 سے یورو 5 تک بڑھائی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پٹرول و ڈیزل کی یورو 5 پرمنتقلی کی منظوری دے دی گئی۔

اس حوالے سے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 6 ماہ پہلے پٹرول کی کوالٹی بہتر بنانے کا وعدہ کیا تھا، یکم اگست سے پٹرول یورو 5 پر منتقل کر دیا جائےگا جبکہ ڈیزل جنوری2021 سے یورو 5 کے برابر چلا جائےگا۔

امین اسلم کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت 70 فیصد پٹرول اور 40 فیصد ڈیزل درآمد ہو رہا ہے،پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہوگا جو یورو 2 سے یورو 5 پرمنتقل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں صرف یورو 5 ہی دستیاب ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان نے ایوان پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اب بیرون ملک سے تیل برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تین سال میں ٹیکنالوجی لائیں گے، یورو 4 پٹرول برآمد کریں گے،2020 کے آخر تک پٹرول یورو 5 پر منتقل کریں گے۔

install suchtv android app on google app store