وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ کیلے اورپیاز کی برآمد پر پابندی عائد

 کیلے اورپیاز فائل فوٹو کیلے اورپیاز

وفاقی کابینہ نے کیلے اورپیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت نئی منتخب وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔

وفاقی کابینہ نے کیلوں اورپیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دی۔

کیلے اور پیاز کی برآمد پرپابندی مارکیٹ میں وافر دستیابی یقینی بنانے کیلئے عائد کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ اشیائےخوردونوش کی قیمتوں کے کنٹرول کیلئے فوری کمیٹی قائم کی جائے۔ کابینہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی صوبائی حکومتوں سے ملکر اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرے گی۔

وزیراعظم نے اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں غیرضروری اضافے اور ناجائزمنافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک کے موقع پر پیاز کی قیمت 300 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے جبکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store