حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل  کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا فائل فوٹو حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کر دیا۔ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 39 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 38 پیسے کمی کردی گئی جس کے بعد نئی قیمت 167روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے

پیٹرول ور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 60،60 روپے فی لیٹر برقرار رہےگی۔

install suchtv android app on google app store