ڈالر نے ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان بھر لی، 7 ماہ بعد پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر 7 ماہ بعد پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا فائل فوٹو ڈالر 7 ماہ بعد پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر کو ایک مرتبہ پھر پر لگ گئے، سات ماہ بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، تین روز میں انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 16 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے 20 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 7 ماہ بعد 158 روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا ،انٹربینک میں ڈالر 2 روز میں 154 اعشاريہ دو چار سے بڑھ کر 158اعشاريہ چار صفر پر پہنچ گيا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر154 اعشاريہ تين صفر سے بڑھ کر 157 اعشاريہ پانچ صفر روپے کا ہوگیا۔
ڈالر مہنگا ہونے سے درآمد گنندگان کو تو فائدہ ہوگا، لیکن ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرض سمیت درآمدی اشیاء بھی مہنگی ہوجائیں گی۔

ماہرین معیشت کےمطابق ڈالر 4 روپے 16 پیسے مہنگا ہونے سے پاکستان پر قرضوں کا بوجھ چار سو ارب روپے بڑھ گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store