حکومت کا اس مرتبہ کتنی مرغیاں تقسیم کرنے کا اعلان؟ عوام کیلئے خوشخبری آگئی

محکمہ زراعت و لائیو اسٹاک کے ترجمان نے کہا ہے کہ دس لاکھ مرغیاں تقسیم کی جائیں گی فائل فوٹو محکمہ زراعت و لائیو اسٹاک کے ترجمان نے کہا ہے کہ دس لاکھ مرغیاں تقسیم کی جائیں گی

محکمہ زراعت و لائیو اسٹاک کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت آئندہ چار سالوں میں صوبہ بھر بشمول ضم شدہ اضلاع میں دس لاکھ مرغیاں تقسیم کی جائیں گی۔

ہر سال تقریباً چالیس ہزار یونٹ فارم تقسیم کیے جانے تھے مگر عوام میں اس پروگرام کی افادیت اور مقبولیت کی وجہ سے پچھلے چند ماہ کے دوران تقریباً ایک لاکھ سے زائد یونٹ فارم وصول کئے جاچکے ہیں۔ 5 دیسی مرغیاں اور ایک مرغے پر مشتمل سیٹ 1050 روپے کی رعایتی قیمت پر فراہم کیا جارہاہے۔

ترجمان کا کہناہے کہ عوام میں اس کی توقع سے بڑھ کر پذیرائی کی وجہ سے چار سالہ ہدف دو سال میں ہی پورا ہونے کی توقع ہے جس کی وجہ سے حکام بالا سے درخواست کریں گے کہ اس پروگرام کو مزید بڑھانے کے لیے گھریلو مرغبانی کے لیے یونٹس کی تعداد کو دگنا کردیا جائے۔

 

install suchtv android app on google app store