نئے سال کی آمد پر حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔
وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بڑا بم گراتے ہوئے نئے سال کے پہلے ہی دن پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا ہے۔
آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔