حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے 79 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے ہو گئی ہے۔
