توانائی میں آگئی اہم تبدیلی، حکومت کیجانب سے ایسا قدم کہ گیس اب سستے داموں فراہم

حکومت نے پہلا ایل این جی کارگو درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے فائل فوٹو حکومت نے پہلا ایل این جی کارگو درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے

حکومت نے نجی ادارے یونائیٹڈ گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی (یو جی ڈی سی) کو نومبر کے آخری ہفتے میں اپنا پہلا ایل این جی کارگو درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جو سی این جی اسٹیشنز کو سستے داموں اپنی پراڈکٹ فراہم کرے گا۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ایل این جی سیکٹر میں نجی شعبے کی شراکت گیس سیکٹر میں مسابقتی فضا پیدا کر دے گی اور پاکستان میں صارفین کو سستے داموں گیس کی فراہمی کیلئے راہ ہموار کر دےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے سرکاری گیس کمپنیوں کی اجارہ داری میں بھی کمی آجائے گی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے پٹرولیم بابر ندیم نے بتایا کہ یو جی ڈی سی کو آر ایل این جی درآمد کرنے کی اجازت دینے سے پنجاب میں گیس کی قیمت جو پٹرول کی قیمت کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے وہ مزید 30 فیصد تک کم ہوجائے گی۔ یو جی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر غیاث عبد اللہ پراچہ نے بھی اس پیشرفت کی تصدیق کی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی 1 لاکھ 30 ہزار کیوبک میٹر کے اپنے پہلے ایل این جی کارگو کو درآمد اور اور سی ین جی سیکٹر کو فراہم کرنے جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی آر ایل این جی کی فراہمی کیلئے ٹیکسٹائل صنعت کے ساتھ معاہدے کو بھی حتمی شکل دینے کے عمل میں ہے لیکن پہلے مرحلے میں ان کی کمپنی سی این جی سیکٹر کو آر ایل این جی فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز سوئی ناردرن کی سپلائی سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے اور کم قیمتوں کے باعث یو جی ڈی سی سے آر ایل این جی حاصل کریںگی۔

install suchtv android app on google app store