آج ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے پر غور کیا جائے گا۔ حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ کرنے کی تجاویز ایجنڈے میں شامل کی ہیں، جن کے منظور ہونے پر عوام پر اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔
