گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ڈالر میں اتار چڑھاﺅ سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 16 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد گزشتہ روز ڈالر 156 روپے 5 پیسے سے کم ہو کر 155 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔
انٹر بینک میں چار ماہ میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 8 روپے 35 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 8 روپے سستا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں 800 ارب روپے کمی ہوئی، روپے کی قدر میں اضافہ ترسیلات زر اور انفلوز میں اضافہ ہوا۔ اوپن ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی دیکھی گئی ہے اور ڈالر چار ماہ کی کم سطح 156 روپے 10 پیسے کا ہو گیاہے۔