آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کمی کے بعد 4,207 ڈالر تک گر گئی۔
مقامی مارکیٹ میں بھی عالمی رجحان کے اثرات دیکھنے کو ملے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 1,200 روپے کی کمی سے 440,662 روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1,029 روپے گھٹ کر 377,796 روپے کی سطح پر آگئی۔